قومی سیاحتی حکمت عملی کی تیاری کے حوالے سے گول میز مباحثہ 15نومبر کو ہوگا

پیر 13 نومبر 2017 16:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان ٹوررزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے زیر اہتمام قومی سیاحتی حکمت عملی کی تیاری کے حوالے سے گول میز مباحثہ 15نومبر کو فلمشین ہوٹل راولپنڈی میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ٹی ڈی سی کے مطابق پی ٹی ڈی سی نے سیاحت کے فروغ کے لئے قومی سیاحتی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے صوبائی محکمہ سیاحت‘ پرائیویٹ سیکٹر سمیت دیگر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ‘اس سلسلے میں گول میزل مباحثہ 15نومبر کو فلشمین ہوٹل راولپنڈی میں منعقد ہوگا ۔