کرکٹ آسٹریلیا الیون اور انگلینڈ کے مابین پرسوں شروع ہوگا

پیر 13 نومبر 2017 16:55

ٹائونسول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) کرکٹ آسٹریلیا الیون اور انگلینڈ کے مابین چار روزہ ٹور میچ پرسوں بدھ سے ٹائونسول میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم ان دنوں ایشز سیریز سے قبل وارم اپ میچز کھیلنے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور ویسٹرن آسٹریلیا کے مابین پرتھ میں کھیلا گیا پہلا وارم اپ میچ ڈرا ہو گیا تھا جبکہ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے چار روزہ ٹور میچ میں انگلینڈ نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 192 رنز سے شکست دی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :