انڈر 19 یوتھ ایشیا کپ، بنگلہ دیش نے ملائیشیا کو 262 رنز سے ہرا دیا

پیر 13 نومبر 2017 16:51

کوالالمپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) اے سی سی انڈر 19 یوتھ ایشیا کپ میں بنگلہ دیش نے ملائیشیا کو 262 رنز کے واضح مارجن سے ہرا دیا۔ ملائیشیا کی ٹیم 336 رنز کے تعاقب میں 73 رنز بنا سکی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ہریڈوئے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 120 رنز بنائے۔ حسن 90 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ملائیشیا کی ٹیم پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنائے۔ وی سنگھ 46 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ایس حسین نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ہریڈوئے کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :