ْ قومی ٹی 20 کپ، فیصل آباد نے لاہور بلیوز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، صہیب مقصود کے ناقابل شکست 80 رنز

پیر 13 نومبر 2017 16:51

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) قومی ٹی 20 کپ میں فیصل آباد نے صہیب مقصود کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت لاہور بلیوز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، صہیب مقصود نے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری بنائی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے پانچویں میچ میں لاہور بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

امام الحق 50 ، بابر اعظم 45 اور حسین طلعت 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سعید اجمل نے تین اور اسد علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں فیصل آباد نے ہدف 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، صہیب مقصود نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 80 رنز بنائے جس میں سات چھکے شامل تھے۔ دیگر بلے بازوں میں صاحبزادہ فرحان 58 اور آصف علی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد حفیظ، خالد عثمان اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ صہیب مقصود کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :