قبل ازوقت انتخابات کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،خواجہ سعد رفیق

مردم شماری ہوچکی ہے،سب جماعتیں مل بھی قبل ازوقت انتخابات نہیں کرواسکتیں،نوازشریف ملک بھرمیں عوامی جلسے کرنے کااعلان،اتوارکوپہلاجلسہ ایبٹ آبادمیں ہوگا،ایشوزپرہرپارٹی دوسری سے بات کررہی ہے ۔وفاقی وزیرریلوے کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 نومبر 2017 16:13

قبل ازوقت انتخابات کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،خواجہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 نومبر2017ء) :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ قبل ازوقت انتخابات کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،سب جماعتیں مل بھی جائیں توقبل ازوقت انتخابات نہیں ہوسکتے،کیونکہ مردم شماری ہوچکی ہے،نوازشریف ملک بھرمیں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے،اتوارکوپہلاجلسہ ایبٹ آبادمیں ہوگا،ہرپارٹی دوسری سے بات کررہی ہے انکارکرنیوالے جھوٹ بول رہے۔

انہوں نے آج رائیونڈ میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق مشاورت کی گئی۔جلد پارٹی کاسنٹرل بورڈمیں بنادیاجائے گا۔مسلم لیگ ن کومتحرک کرنے کی مہم شروع کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سب کومعلوم ہے کہ میاں صاحب کوکیوں نکالاگیاہے۔

(جاری ہے)

نوازشریف ملک بھرمیں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

اتوارکوایبٹ آبادمیں جلسے سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ قبل ازوقت انتخابات کی بات عمران خان نے کی۔ عمران خان کے علاوہ کسی پارٹی نے قبل ازوقت انتخابات کی بات نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت مردم شماری ہوچکی ہے لہذاقبل ازوقت انتخابات ہونہیں سکتے۔آئینی و قانونی طریقہ موجودہے کہ مردم شماری کے بعدانتخابات کیلئے آئینی ترمیم اور حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قبل ازوقت بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔سب جماعتیں مل بھی جائیں توقبل ازوقت انتخابات نہیں ہوسکتے۔مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی سب بھی مل جائیں توقبل ازوقت انتخابات نہیں ہوسکتے۔قبل ازوقت انتخابات سے آئینی بحران پیداہوگا۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ جوٹی وی پربیٹھ کربریکنگ نیوزکہتے ہیں کہ ن لیگ بھی مان گئی ہے یا ن لیگ نے فیصلہ کرلیااورسوچناشروع کردیاہے۔یہ سب جھوٹ ہے قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔پہلے آئین کی کتاب کوپڑھ لیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ سیاست میں ہرپارٹی دوسری سے بات کررہی ہے۔اگرکوئی کہتاکہ ہم بات نہیں کررہے توجھوٹ ہے۔