انسداد ہوائی فائرنگ و انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے،ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان

پیر 13 نومبر 2017 16:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) انسداد ہوائی فائرنگ اور انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے کیونکہ ہوائی فائرنگ ایک ناسور اور قبیح فعل ہے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز پی ایل سی میٹنگز اور مساجد میں علماء کرام کے زریعے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائیں اور عوام سے بھی اپیل ہے کہ ہوائی فائرنگ سے گریز کرکے محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیکر ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی کہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے پی ایل سی میٹنگزکا انعقاد کیا جائے اور مساجد میں جاکر علماء کرام کے زریعے اس قبیح فعل کی روک تھام کیلئے عوام میں شعور اجاگر کیا جائے کیونکہ ہوائی فائرنگ ایک ناسور ہے جس سے کبھی بھی قیمتی جانے ضائع ہونے کا خدشہ ہے اور خوشیوں سے بھرے گھرانے غم میں تبدیل ہوسکتے ہیں ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے ایس او پی پر عملدر آمد کو یقینی بنا کر شادی بیاں کے تقریبات میں ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے ایڈوانس نوٹس دیا جائے اور پرنٹنگ پریس والوں کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ شادی کا ایک کارڈ مقامی تھانہ کو ارسال کیا جائے تاکہ شادی میں ہوائی فائرنگ کے روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :