پشاور ، پولیس کی کارروا ئی ،تھانہ متھرا کی حدود میں ہونیوالے خواجہ سراء کے اند ھے قتل کا سرا غ لگا کر ملزم گرفتار کرلیادوستی لاکھوں روپے روپے اس پر خرچ کئے دوستی سے انکار پر خوا جہ سراء کو قتل کر دیا ،ملزم کا اقرار ، الہ قتل برآمد

پیر 13 نومبر 2017 16:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ متھرا کے حدود میں ہونے والے خواجہ سراء کے اند ھے قتل کا سرا غ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ملزم نے دوستی سے انکار کر نے پر خوا جہ سراء کو قتل کر دیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ متھرا کے حدود ورسک روڈ دار منگی سے مورخہ 21اکتوبر2017 کو خواجہ سراء کی لاوارث ذبح شدہ لاش ملی تھی جسکا مقدمہ درج رجسٹر کرکے ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خا ن نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کیس ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتار ی کے احکامات جاری کی اور ایس پی رورل شفیع اللہ خان گنڈا پور کی سر براہی میں ایس ایچ او متھرا ضیاء اللہ خان ،تفتیشی آفیسر اور دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے مختلف زاویوں پر انتہائی باریک بینی سے تفتیش کرتے ہوئے خواجہ سرا ء کے ورثاء تک رسائی حاصل کرکے اسکے بھائی شہزادہ ولد زمان خان سکنہ بھٹہ گرام مانسہرہ نے تھانہ متھرا آکر پولیس کو بتلایا کہ لاش اس کے بھائی نوابزادہ عرف حاجرہ کی ہے جو تین ماہ قبل گھر سے ناراض ہوکر نکلا تھا تفتیشی ٹیم جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرکے ملزم کا سراغ لگا لیا اور قتل میں ملوث ملزم فرہان ولد عنایت اللہ سکنہ ماشوگگر بڈھ بیر حال گلبہار نمبر4 کو گرفتار کر لیا ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتلایا کہ نوابزادہ عرف حاجرہ اسکا دوست تھا اور لاکھوں روپے اس پر خرچ کئے تھے دوستی سے انکار کرنے پر طیش میں آکر اس نے نوابزادہ عرف حاجرہ کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

اور قتل کرنے کے بعد آلہ قتل چاقو کو اس نے گلبہار نہر میں پھینک دیا۔

متعلقہ عنوان :