جامع قومی سیاحتی حکمت عملی کی تشکیل کے لیے رائونڈ ٹیبل ڈسکشن کل راولپنڈی میں ہو گی

پیر 13 نومبر 2017 15:51

راولپنڈی 13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء)ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول صوبائی شعبہ سیاحت و نجی شعبہ کی مشاورت سے سیاحت کی جامع قومی حکمت عملی تشکیل دینے کے لیے خصوصی گول میز مباحثہ(رائونڈ ٹیبل ڈسکشن )(کل ) 15نومبر کو راولپنڈی میں منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے اے پی پی کو بتایاکہ پاکستان ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے سیاحت کے فروغ اور قومی سیاحتی حکمت عملی کی تشکیل کے لیے سیاحت کے شعبے سے منسلک تھنک ٹینک سے اس اہم معاملے پر صائب رائے کے حصول کے لیے خصوصی ڈسکشن سیشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس رائے کی روشنی میں متفقہ قومی سیاحتی پالیسی تشکیل دی جائے گی تاکہ سیاحت کے شعبہ میں کاروباری ماحول کو قابل عمل بنایا جاسکے ۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ ’’رائونڈ ٹیبل ڈسکشن سیشن )15نومبر کو پی ٹی ڈی سی صدر دفتر راولپنڈی میں منعقد ہو گی ۔اس موقع پر شرکاء کو پاکستان میں سیاحت کے سکوپ کے حوالے سیتیار کی گئی خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی ۔