شعیب بنگش ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ

کے کے آر کلب نے ڈان کلب اور پیمز کلب نے رئیل چمپئن کلب کو شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 13 نومبر 2017 15:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) پہلے شعیب بنگش ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔کے کے آر کلب نے ڈان کلب اور پیمز کلب نے رئیل چمپئن کلب کو شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جمخانہ کرکٹ گرائونڈ پر گزشتہ روز کھیلے جانیوالے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوے ڈان کلب نے مقرررہ اوورزمیں 95رنز سکور کئے ،محب اللہ نے 31 اور انعام اللہ نے 26رنز بنائے۔

کے کے آر کلب کے احمد خان نے چارجبکہ آمان اور عامر نے دو دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں کے کے آر کلب نے مطلوبہ ہدف 2وکٹوں کے عوض پوراکیا،عامر شہزاد نی67 اور نعمان بابر نے 15رنز سکور کئے،ڈان کلب کی جانب سے ناصر خان اورشہاب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرے میچ میں پیمزکلب نے 189رنز بنائے ۔ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان نے 126رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے،عمادالحسن نے 27رنز بنائے۔

رئیل چمپئن کلب کی جانب سے منسور نے دو ،اجنبی اور ملک آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جواب میں رئیل چمپئن کلب کی پوری ٹیم 102رنز پر ڈھیر ہوگئی،ملک آفریدی نی49،عصمت نی26رنز سکور کئے۔پیمز کلب کی جانب سے حمادالحسن نے تین جبکہ صابر اور محمدطاہر نے دو دووکٹیں حاصل کیں۔میچ میں ایمپائرنگ نواب خان اور فخر عالم نے کی ۔

متعلقہ عنوان :