خیبر پختونخواپریمیئر لیگ، درہ آدم خیل زلمی نے بونیر ہاکس کلب کو5وکٹوں سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 13 نومبر 2017 15:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پشاور میں جاری خیبر پختونخواپریمیئر لیگ کے سلسلے میں درہ آدم خیل زلمی نے بونیر ہاکس کلب کو5وکٹوں سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزکھیلے جانیوالے میچ میںآدم خیل زلمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیااور مقرررہ اوورزمیں 167رنز سکور کئے جس میں ماجد نے 59اور عثمان آفریدی نے 37رنز بنائے،بونیر ہاکس کلب کی جانب سے ریاض الدین نے دو جبکہ یاسر اور جنید نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

اسکے جواب میں بونیر ہاکس کلب نے مطلوبہ ہدف 5کھلاڑیوں کے نقصان پر پوراکیا،جسمیں رحمت اللہ نے 76،یاسر نے 24رنز سکور کئے۔آدم خیل زلمی کی جانب سے ضیاء نے تین جبکہ آصف اور خان زیب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :