پشاور، اسلامیہ کالج کلب نے ٹیسٹ کرکٹر فخر زمان کرکٹ اکیڈمی مردان کو10رنز سے شکست دیدی

پیر 13 نومبر 2017 15:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) پشاورکے تاریخی تعلیمی ادارے اسلامیہ کالج کے گرائونڈ پر ٹیسٹ کرکٹر فخر زمان کرکٹ اکیڈمی مردان اور اسلامیہ کلب کے مابین کھیلے جانیوالے میچ میں اسلامیہ کالج کلب نے مہمان ٹیم کو 10رنز سے ہرایا۔اس موقع پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد ،جی سی سی گروپ آف پاکستان کے شاہ فہدیوسفزئی ،باٹنی ڈیپارٹمنٹ چیئرمین سراج لدین اور فخر زمان کرکٹ اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹیو معراج محمد بھی موجود تھے ،جن کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا۔

(جاری ہے)

اسلامیہ کالج گرائونڈ پر منعقدہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلامیہ کرکٹ کلب نے مقرررہ25اوورزمیں 169رنز سکور کئے ۔جسمیں سعدنے 24،فیض نے 21رنز سکور کئے،فخرزمان اکیڈمی کے مرتضیٰ نے تین، شاہ فیصل نے دو جبکہ آفاق ،عدنان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔اسکے جواب میں فخر زمان کرکٹ اکیڈمی مردان نے مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکی اور پوری ٹیم 150رنز پر ڈھیر ہوگئی،جسمیں عمادنی21،فیصل نے 38اورجواد نی16رنز بنائے۔اسلامیہ کلب کی جانب سے فیض اللہ نے تین ،نعمان اور سہیل نے دودو،زاہد ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :