محمد حفیظ کے بولنگ ٹیسٹ کی رپورٹ (کل) تک ملنے کا امکان

پیر 13 نومبر 2017 15:51

لندن /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء)ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کے بولنگ ٹیسٹ کی رپورٹ بدھ تک آجائے گی، محمد حفیظ کا یکم نومبر کو انگلینڈ میں بولنگ ٹیسٹ ہوا تھا۔محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مشکوک قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ نے 14روز کے دوران بولنگ تو جاری رکھی اور پھر سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد انہوں نے انگلینڈ میں لف برا کی بائیو مکینک لیب میں مشکوک بولنگ ایکشن کے لیے ٹیسٹ دیا۔

ٹیسٹ کی رپورٹ 14روز کے اندر آتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ بدھ تک آجائے گی۔محمد حفیظ پر امید ہیں کہ رپورٹ مثبت آئے گی کیونکہ انہوں نے اپنے بولنگ ایکشن کو تبدیل نہیں کیا ہوا اور وہ اسی طرح بولنگ کر رہے جس طرح انہوں نے گزشتہ ٹیسٹ کے دوران کلئیرنس حاصل کی تھی۔