پہلا خیبرپختونخوا یوتھ انڈر19 ٹی ٹوئنٹی گولڈ کپ دسمبر سے شروع ہوگا

پیر 13 نومبر 2017 15:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) پہلا خیبرپختونخوا یوتھ انڈر19 ٹی ٹوئنٹی گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2دسمبر سے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاورمیں شروع ہوگی جس میں خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر شہروں سے سولہ بہترین ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سینئر نائب صدر و ایم ڈی ملک کرکٹ اکیڈمی ملک فرمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کرکٹ اکیڈمی کے زیراہتمام لیگ کی بنیاد پر دسمبر کے پہلے ہفتے سے پہلا خیبرپختونخوا یوتھ انڈر19 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہورہا ہے جس میںتمام میچز لیگ کی بنیاد پر کھیلی جائیگی ، ٹورنامنٹ کلر کٹ اور وائٹ با ل پر ہوگا جس کیلئے رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن کی آخری تاریخ 25 دسمبر مقرر کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں شامل ہیں جن کو چا ر مختلف گروپس میں شامل کیاجائے گااور ان کے مابین لیگ کے بنیاد پر میچز کروائے جائینگے اور ہر ایک گروپ سے دو دو ٹیمیں کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریگی ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کرکٹ اکیڈمی نے ہمیشہ کرکٹ کے فروغ میں اہم رول ادا کیا اور اس ٹورنامنٹ کا مقصد بھی نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور ان کو کھیلنے کا بہترین موقع فراہم کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :