گورنمنٹ ڈگری کالج بڈھ بیر رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئی

پیر 13 نومبر 2017 15:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء)گورنمنٹ ر ڈگری کالج بڈھ بیر رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر،فائنل میں خیبرسٹوڈنٹس نے سپر سٹارز کلب کو صفر کے مقابلے تین پوائنٹس سے شکست دیدی ، تھر ی سٹار کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ مہمان خصوصی پروفیسر شوکت حیات انچارج پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بڈھ بیرنے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے ، ان کے ہمراہ اسسٹنٹ پروفیسر محمد اصلت ، ضیاء الله، ذوہیب خان ، سلیم ِخان ، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد شعیب خان ، خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ، یوسف خان ، اعجاز محمد اور سیکرٹری شریف خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون اور گورنمنٹ ڈگری کالج کے بڈھ بیر کے زیراہتمام انٹرکالج رسہ کشی مقابلے منعقد ہوئے جس میں کالج کے آٹھ مختلف ٹیموں نے حصہ لی جن میں ہمراز گروپ ، تھری سٹار، پاور گروپ ، سپر سٹار، خیبرسٹوڈنٹ کلب ، شاہین کلب ، زاہد نواز سپر کنگ اور صابر شاہ کلب شامل ہے ، بڈھ بیر کالج گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میںسپر سٹارکلب نے زاہد نواز سپر کنگ کلب کو شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں خیبرسٹوڈنٹس کلب نے تھری سٹار کلب کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیااور فائنل میں خیبرسٹوڈنٹس کلب نے سپر سٹار کلب کو صفر کے مقابلے تین پوائنٹس سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔