چوہدری سعید کوملنے والے فنڈز سوفیصد شہر کی تعمیروترقی اور عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ ہورہے ہیں ،ْ صوفی عبد الخالق

میرپورشہرمیں پانی، سوئی گیس، بجلی سمیت دیگرمسائل بھی جلد حل ہونگے ،ْ نوجوانوں سے خطاب

پیر 13 نومبر 2017 15:51

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماومعروف سیاسی ،سماجی ومذہبی شخصیت صوفی عبدالخالق نے کہاہے کہ وزیرسپورٹس یوتھ اینڈ کلچرچوہدری محمدسعید میرپور شہرکی سڑکات اور گلیات کوجس تیز رفتاری سے پختہ کروارہے ہیں اس سے شہرکانقشہ تبدیل ہورہاہے۔ نئی سڑکات کا معیارتعمیرانٹرنیشنل لیول کاہے۔ چوہدری محمدسعید کوملنے والے فنڈز سوفیصد شہر کی تعمیروترقی اور عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ ہورہے ہیںجس کے باعث چوہدری محمدسعید کی سیاست کاگراف دن بدن بلند ہورہاہے۔

ان خیالات کااظہار انھوںنے سیکٹرایف ون میں یوتھ کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوفی عبدالخالق نے کہاکہ گذشتہ انتخاب میں جس طرح اہلیان میرپورنے چوہدری محمدسعید پربھرپوراعتماد کااظہار کرکے انھیں بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا اسی نسبت سے چوہدری محمدسعید ممبر اسمبلی اوروزیربننے کے بعد اہلیان میرپورکے مسائل تیز رفتاری سے حل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کی تاریخ میں یہ پہلاواقعہ ہے کہ اتنے قلیل وقت میں میرپور شہر کی رابطہ سڑکیں اور گلیاں پختہ ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ چوہدری محمدسعید جس طرح اہلیان میرپورکے مسائل کے حل کے لیے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیںاس کے باعث میرپورشہرمیں پانی، سوئی گیس، بجلی سمیت دیگرمسائل بھی جلد حل ہونگے اور میرپورشہرواقعی ترقی یافتہ شہرکے طورپرسمجھاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :