آٹھ مقام ،ْ ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ آزاد کشمیر سرفراز احمد عباسی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

طالبات نے میرے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،ْ سرفراز احمد عباسی

پیر 13 نومبر 2017 15:51

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ آزاد کشمیر سرفراز احمد عباسی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سالخلہ ،اشکوٹ ،سیری باڑیاں کے جملہ سٹاف اور ہنرمند طالبات نے سالخلہ سینٹر میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ،تقریب میں ریٹائرڈ ہونے والے ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ آزاد کشمیر سرفراز احمد عباسی کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا تقریب میںاسسٹنٹ ڈائریکٹر ثمینہ رحمان، ذکاء الرحمان، محترمہ صائقہ بی بی، عابدہ پروین، ساجدہ پروین ،سمیرا کلثوم رابطہ آفیسر محکمہ اکلاس راجہ نصیر خان ،ٹھیکدار یونس اعوان ،راجہ بصیر احمد خان ،کشمیر میڈیا سے راجہ ساجد خان ،راجہ ابریز کے علاوہ طالبات سول سوسائٹی اور صحافیوں نے بھی شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تلاوت قرآن پاک کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی نعت کے بعد طالبات نے قومی ترانہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ آزاد کشمیر سرفراز احمد عباسی نے کہا کہ ویمن ڈویلپمنٹ سنٹرز سالخلہ ،اشکوٹ اور سیری باڑیاں کی طالبات نے میرے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے اتنی بڑی اور پر وقار تقریب کا اہتمام کیا۔

انھوں نے کہا کہ طالبات کی بنائی ہوئی اشیاء دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ایسا لگتا ہے کہ خزاں کے موسم میں بھی بہار کا سماں ہے یہ ان طالبات کی ہنر مندی کا واضع ثبوت ہے اور یہ سب ہمارے اداروں کی تربیت کا نتیجہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ جس گھر میں عورت پڑھی لکھی اور ہنر مند ہو گی وہ گھر جنت سے کم نہیں ہوگا ہم نے خصوصی طور پر تین ماہ کے کورسز جب شروع کئے تھے تو میں نے ہدایت کی تھی کہ یتیم اورغریب بچیوں کو ترجیع بنیادوں پر کورسز میں شامل کیا جائے ۔

ہماری زمہ داری ہے کہ ہم بچیوں کو دنیاوی تعلیم کے علاوہ دینی تعلیم بھی دیں میں ویمن ڈویلپمنٹ سنٹرز کے جملہ سٹاف سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ طالبات کو اسلامی تعلیمات سے جوڑیں انھوں نے کہا کہ کشمیر کی پہچان وہاں کی ہنر مندی ہے ایل او سی کے قریب کے لوگ مشکلات سے دوچار ہیں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں مگر اس کے باوجود وہاں پر ہماری بہنیں اپنی ہنر مندی کا مظاہرہ کر رہی ہیں خواتین گھروں سے باہر نہیں نکل سکتی جب نکلتی ہیں تو ان کی چوٹیاں کاٹ دی جاتی ہیں ظلم کی انتہا ء ہے کہ مقبوضہ کشمیر میںخواتین ہنر مندی کے ساتھ ساتھ بھارتی افواج کے ظلم و ستم برداشت کر رہی ہیں ان حالات میں بھی وہ اپنے ہنر سے شالیں قالین و دیگر اشیاء بنا رہی ہیں جو جگہ جگہ بھیجی جاتی ہیں انھوں نے سٹاف اور طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو جو ہنر آتا ہے وہ آپ اپنی بہنوں کو سکھائیں اور بیٹیوں کو سکھائیں ۔

سالانہ لاکھوں کی تعداد میں سیاح وادی نیلم کا رخ کرتے ہیں اور کشمیر کی شالیں قالینیں اور دیگر اشیا جو کہ خواتین نے اپنے ہاتھوں سے بنائی ہوتی ہیں ان کو تلاش کرتے ہیں اگر آپ ہنر مند ہو نگی مختلف چیزیں بنائیں گی تو اانشاالله آپ اپنے بھائی بہنوں کی پرورش اپنے ہنر سے کر سکتی ہیں انھوں نے کہا کہ جلد طالبات کو آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں گئے اس لئے تمام سنٹرز کے سٹاف سے گزارش ہے کہ وہ فہرستیں بنا کر رکھیں ۔

تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ ثمینہ رحمان ،ذکائوالرحمان اعوان ،ثمینہ عزیز ،و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آ ج ہم ایک اعلیٰ خصوصیات کے مالک آفیسر سے محروم ہوگئے ہیں ہمیں خوشی بھی ہے کہ موصوف اپنی سروس پوری کر کے گھر جا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ اس طرح کے آفیسر ہمیشہ دلوں میں رہتے ہیں اور ہمیشہ ان کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جاتا ہے ۔اور ان کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا ۔موصوف نے ہمیشہ اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی ۔آخر میں دعا کے بعد تقریب اختتام پزیر ہوئی ۔