سسرالیوں کا دوسری شادی کے معاملے پر داماد پر تشدد ،آدھا سر مونڈھ دیا ،آدھی مونچھ ،بھویں بھی کاٹ دیں

دلاور کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھایا ،گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کر محلے کا چکر لگواتے رہے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

پیر 13 نومبر 2017 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) لاہور کے علاقہ غازی آباد میں سسرالیوں نے دوسری شادی کے معاملے پر داماد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالاآدھا سر مونڈھ دیا ،آدھی مونچھ اور بھویں بھی کاٹ دیں،منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھایا اور گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کر محلے کا چکر لگواتے رہے۔ بتایا گیا ہے کہ غازی آباد میں دوسری شادی کے معاملے پر سسرالیوں نے داماد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

دلاور کی 3ماہ قبل نسرین بی بی سے شادی ہوئی تھی لیکن دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر دلاور دوسری شادی کرنے جارہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کے معاملے پر خاتون نسرین بی بی کے بھائیوں نے مذاکرات کے بہانے دلاور کو گھر بلایا اورنجی اسکول میں یرغمال بنائے رکھا۔ دلاور کے سالوں نے اس کو کرسی پر باندھ کر تشدد کیا، آدھا سر مونڈھ دیا اور دوران تشدد دلاور کی آدھی مونچھ اور بھویں بھی کاٹ دیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے تشدد کے بعد دلاور کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھایا اور گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کر محلے کا چکر لگواتے رہے۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیاہے، مقدمے میں حبس بیجا، تشدد اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :