مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت (آج )تک ملتوی

پیر 13 نومبر 2017 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) لاہورہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ( منگل ) تک ملتوی کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مامون الرشیدنے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازکے پاناما فیصلے کے بعد عدلیہ مخالف بیانات سامنے آئے ،انہوں نے ٹوئٹس میں پانامہ کے فیصلے کو متنازع بنانے کی کوشش کی ،درخواست گزارکے وکیل کا کہناتھا کہ مریم نوازنے عدلیہ کیخلاف مہم شروع کر رکھی ہے جس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ ہائیکورٹ مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے ۔

درخواستگزار کے وکیل اظہر صدیق مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکے جس پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت آج تک ملتوی کر دی گئی۔