طیارہ ہائی جیک ہونے سے بچا لیا گیا ، 2مشتبہ افراد گرفتار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 13 نومبر 2017 15:43

طیارہ ہائی جیک ہونے سے بچا لیا گیا ، 2مشتبہ افراد گرفتار
کوچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13نومبر 2017ء ):بھارت میں طیارہ ہائی جیک ہونے سے بچا لیا گیا ،ممکنہ طور پر ہائی جیکنگ کی منصوبہ بندی بنانے والے 2مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے کوچی سے ممبئی جانے والے طیارے 9W 825 کو مبینہ طور پر ہائی جیک ہونے سے بچا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

،مبینہ طور پر ہائی جیکنگ کی منصوبہ بندی بنانے والے 2مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے۔اس حوالے سے سیکیورٹی فورسز کے حکام کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ کے بورڈنگ پوائنٹ پاس دو مسافروں کو طیارہ اغواء کرنے کے حوالے سے بات چیت کرتے سنا گیا جس کے بعد کاروائی کرتے ہوئے دونوں مبینہ ہائی جیکروں کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔