دیر اور مالا کنڈ میں4.3شدت کے زلزلے کے جھٹکے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 13 نومبر 2017 15:35

دیر اور مالا کنڈ میں4.3شدت کے زلزلے کے جھٹکے
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13نومبر 2017ء ):دیر اور مالا کنڈ میں4.3شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسو س کئیے گئے ہیں ،کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہروں دیر اور مالاکنڈمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئیے گئے ہیں ۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3تھی ۔زلزلے کے مرکز کا تعین کیا جا رہا ہے ۔زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔