لاہور ہائیکورٹ ، رانا ثناء اللہ کی نااہلی کیس کی جلد سماعت کیلئے فریقین کو نوٹسز جاری

پیر 13 نومبر 2017 16:51

لاہور ہائیکورٹ ،  رانا ثناء اللہ کی نااہلی کیس کی جلد سماعت  کیلئے فریقین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی نااہلی کیس کی جلد سماعت کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن ،سپیکر پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 دسمبر کو جواب طلب کرلیا جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ناصر عباس شیرازی کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے فدا حسین رانا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ کے حوالے سے عدلیہ کے فاضل ججز کیخلاف بیان دینے پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی نااہلی کیلئے درخواست دے رکھی ہے عدالت نے کیس کی سماعت 18 جنوری کیلئے مقرر کی ہے درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کیس انتہائی اہم ہے اس لئے استدعا ہے کیس کی سماعت جلد مقرر کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کی نااہلی کا حکم دیا جائے۔