․نیپرا یکٹ میں اووربلنگ کرنے پر 3 سال کی قید کی سزا کا حکم سامنے آنے کے بعد لیسکو کے لائن لاسز میں خطرناک حد تک اضافے کا انکشاف

پیر 13 نومبر 2017 16:48

․نیپرا یکٹ میں اووربلنگ کرنے پر 3 سال کی قید کی سزا کا حکم سامنے آنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) نیپرا یکٹ میں اووربلنگ کرنے پر 3 سال کی قید کی سزا کا حکم سامنے آنے کے بعد لیسکو کے لائن لاسز میںخطرناک حد تک اضافے کا انکشاف ہوا ہے اور کمپنی کو لائن لاسز کی مد میں 1 ماہ کے دوران کروڑوں یونٹس کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے بتایاگیا ہے کہ نیپرا کی جانب سے صارفین کو بھجوائے جانے والے بلوں میں اووربلنگ پر 3 سال کی قید کی سزا تجویز کی گئی تھی اور نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے بعد لائن لاسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور کسی حد تک درست بلنگ کرنے پر کمپنی کے لائن لاسز بڑھنے لگے ہیں جبکہ اس حوالے سے اکتوبر2017ء کی لائن لائسز کی دستاویزات سامنے آئیں ہیں جس کے مطابق شالامار ڈویڑن گیارہ اعشاریہ چار، گلبرگ ڈویڑن نو اعشاریہ نو جبکہ فیروزوالہ ڈویڑن میں لائن لاسز کی مد میں گیارہ اعشاریہ آٹھ فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیااور گلشن راوی سات اعشاریہ آٹھ، فیروزوالہ ڈویڑن میں گیارہ اعشاریہ آٹھ فیصدلائن لاسز میں اضافہ ہوگیا، دوسری جانب راوی روڈ چھ اعشاریہ چھ ،داتادربارمیں دس اعشاریہ دو فیصدلائن لاسز، رائیونڈ ڈویڑن میں سات اعشاریہ چھ، اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں چھ اعشاریہ چار فیصدلائن لاسزبڑھے، سمن آباد ڈویڑن میں آٹھ اعشاریہ پانچ، سول لائن ڈویڑن میں نو اعشاریہ پانچ فیصد، شالامار ڈویڑن میں گیارہ اعشاریہ چار، میکلوڈروڈ ڈویڑن میںآٹھ اعشاریہ چار فیصد، مغلپورہ ڈویڑن میں دو اعشاریہ نو، باغبانپورہ ڈویڑن میں پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد لائن لاسز میں اضافہ ہوادستاویزات کے مطابق گلبرگ ڈویڑن میں نواعشاریہ نو، کوٹ لکھپت ڈویڑن میں آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد، ڈیفنس ڈویڑن میں چاراعشاریہ نو فیصدلائن لاسزمیں اضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :