نیپرا نے گنے سے پیدا ہونیوالی بجلی کا ٹیرف 8روپے 85پیسے فی یونٹ مقرر کردیا

پیر 13 نومبر 2017 16:48

نیپرا نے گنے سے پیدا ہونیوالی بجلی کا ٹیرف 8روپے 85پیسے فی یونٹ مقرر ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) نیپرا نے گنے سے پیدا ہونے والی بجلی کا ٹیرف 8روپے 85پیسے فی یونٹ مقرر کردیا ہے، نیپرا ذرائع کے مطابق نیپرا نے گنے سے پیدا ہونے والی بجلی کا پیشگی ٹیرف مقرر کردیا ہے جو کہ 30سال کے لئے مقرر ہوگیا ہے پہلے 10سال کے لئے بجلی کا ٹیرف 8روپے 85پیسے فی یونٹ مقرر جبکہ 11سے 30سال کے دوران ٹیرف 6روپے 31پیسے فی یونٹ ہوگا نیپرا کے مطابق یہ ٹیرف نئے بننے والے باگیس کے پاور پلانٹ پر نافذ ہوگا

متعلقہ عنوان :