مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 نومبر 2017 15:22

سوات سوات کے علاقہ مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ تاحال ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت اور گہرائی کا بھی پتہ نہیں لگایا جا سکا۔