پی ٹی آئی کسی بھی لنگڑے لولے، معذور، نظام جمہوریت کو قبول نہیں کرسکتی،

اسمبلیاں توڑی جائیں،بابر اعوان نیا الیکشن ہو، اس وقت اداروں پر تختہ لاہور کے کارندے حملہ آور ہیں، سارے حربے استعمال کیے جارہے ہیں،پہلے تاجر وزیراعظم انصاف بھی تجارت کے ذریعے حاصل کرتارہا ، اب ادارے آزاد ہیں، موجودہ وزیراعظم نے پی آئی اے کی نیویارک کی پرواز بند کرادی ہے،دکاندار ذہنیت کا آدمی اقتدار میں بیٹھا ہوا ہے تحریک انصاف کے رہنماکی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 13 نومبر 2017 16:31

پی ٹی آئی کسی بھی لنگڑے لولے، معذور، نظام جمہوریت کو قبول نہیں کرسکتی،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی قسم کے لنگڑے لولے، معذور اور مجبور نظام کو جمہوریت کہہ کر قبول نہیں کرسکتی،اسمبلیاں توڑی جائیں،تاکہ نیا الیکشن ہو، اس وقت اداروں پر تختہ لاہور کے کارندے حملہ آور ہیں، سارے حربے استعمال کیے جارہے ہیں،پہلے تاجر وزیراعظم انصاف بھی تجارت کے ذریعے حاصل کرتارہا ، اب ادارے آزاد ہیں، موجودہ وزیراعظم نے پی آئی اے کی نیویارک کی پرواز بند کرادی ہے،دکاندار ذہنیت کا آدمی اقتدار میں بیٹھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے انٹرا پارٹی انتخابات تھے،جس کا ایک ایک مرحلہ شفاف تھا، اس حوالے سے حکمرانوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹی پٹیشنز کرائیں،ان میں سے ایک کی سماعت آج ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ایسی جماعتیں بھی ہیں جو انتخابات کراتی ہیں لیکن ان کا امیدوار ہی سامنا نہیں ہوتا،ایک ایسی جماعت ہے جس کے امیدوار کو سپریم کورٹ نے تین دفعہ نااہل کہا ، جبکہ تحریک انصاف کے شفاف انٹرپارٹی الیکشن کے حوالے سے سپانسرڈ پٹیشن درج کرائی گئی، ہمیں امید ہے کہ یہ پٹیشن بھی ردی کی ٹوکری میں جائے گی، انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا ،اس وقت اداروں پر تختہ لاہور کے کارندے حملہ آور ہیں، سارے حربے استعمال کیے جارہے ہیں،پہلے تاجر وزیراعظم انصاف بھی تجارت کے ذریعے حاصل کرتارہا ، اب ادارے آزاد ہیں،انہوں نے کہاکہ وزیرخزانہ تہہ خانے میں چھپاہوا ہے وہ لندن میں کہاں چھپاہواہے ہمیں پتا نہیں ،کہاں ہے حکومت کہاں ہے گورنس انہوںنے کہا کہ موجودہ وزیراعظم نے پی آئی اے کی نیویارک کی پرواز بند کرادی ہے،دکاندار ذہنیت کا آدمی اقتدار میں بیٹھا ہوا ہے لوگوں کا حق ہے کہ انہیں نیا الیکشن ملے، غریب عوام کا حق ہے کہ انہیں ریلیف ملے تحریک انصاف کسی قسم کے لنگڑے لولے، معذور اور مجبور نظام کو جمہوریت کہہ کر قبول نہیں کرسکتی ،شاہد خاقان عباسی اسمبلی توڑے ساری اسمبلیاں توڑی جائیں تاکہ نیا الیکشن ہو۔