سندھ بیوروکریسی میں تبادلے و تقرریاں

پیر 13 نومبر 2017 16:27

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) سندھ کی بیوروکریسی میں تبادلے و تقرریاں۔ محکمہ ایس این جی اے ڈی کے نوٹیفیکشن کے مطابق گریڈ انیس کے افسر سید افضل زیدی ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کراچی تعینات جبکہ گریڈ اٹھارہ کے افسر عبدالواجد شیخ کو ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی تعینات کیا گیا ہے گریڈ انیس کے افسر ندیم احمد ابڑو کو محکمہ خزانہ میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ندیم احمد ابڑو ڈی سی ضلع شرقی کے عہدے پر تعینات تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کا انکے پاس اضافی چارج تھا۔

متعلقہ عنوان :