میانوالی ،ْخواجہ آباد شریف میں پنجاب ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ ،ْ چار زخمی

پیر 13 نومبر 2017 16:27

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) خواجہ آباد شریف میں پنجاب ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پنجاب ایلیٹ فورس جناح بیراج چیک پوسٹ کی گاڑی عمران خان کے نمل کالج فنکشن کی سپیشل سکیورٹی ڈیوٹی پر ایلیٹ فورس کے نوجوانوں کو لیکر میانوالی جا رہی تھی کہ جب خواجہ آباد کے مقام پر پہنچی تو سامنے سے آنے والی بارات کو کراس کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل سوار 4 افراد رکشہ کو اورٹیک کرتے ہوئے آگے آ گئے جس کی وجہ سے گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی اور موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی میں سوار ایلیٹ فورس کے جوانوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

متعلقہ عنوان :