ملت روڈ پر سکول وین ٹرا لی سے ٹکرا گئی نجی سکول کے 10بچے زخمی الائیڈہسپتال منتقل

پیر 13 نومبر 2017 16:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) ملت روڈ پر سکول وین ٹرا لی سے ٹکرا گئی نجی سکول کے 10بچے زخمی الائیڈہسپتال منتقل تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز نجی سکول کی وین بچوں کو لیکر سکول جا رہی تھی کہ شدید دھند کے باعث سا منے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرا لی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 10بچے زخمی ہو گئے جنہیں اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت الا ئیڈ ہسپتال منتقل کیا ڈاکٹرز کے مطا بق تمام بچوں کی حا لت خطرے سے با ہر ہے۔

متعلقہ عنوان :