دبئی ایئر شو میں پاکستانی ہوابازوں کا شاندار مظاہرہ ،ْ

جے ایف 17 تھنڈر اور سپرمشاق طیارے بھی شامل دبئی میں ہونے والے رنگا رنگ ایئر شو کا باضابطہ افتتاح وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا

پیر 13 نومبر 2017 16:25

دبئی ایئر شو میں پاکستانی ہوابازوں کا شاندار مظاہرہ ،ْ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں انٹرنیشنل ائر شو شروع ہوگیا۔متحدہ عرب امارات کے کاروباری اور سیاحتی مرکز دبئی میں ہونے والے رنگا رنگ ایئر شو کا باضابطہ افتتاح متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔

(جاری ہے)

ایئر شو میں پاک فضائیہ کا دستہ بھی حصہ لے رہا ہے جس میں جے ایف 17 تھنڈر اور سپرمشاق طیارے بھی شامل ہیں جبکہ دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین وہاں موجود ہیں۔

گزشتہ روز ایئر شو میں پاکستان کے پائلٹوں نے فضائی مظاہرہ پیش کیا۔اس سال دبئی ایئرشو میں تائی ٹی 129 لڑاکا ہیلی کاپٹر پہلی مرتبہ حصہ لے رہا ہے جبکہ امریکی فضائیہ کا ایف سولہ، متحدہ عرب امارات کا میراج 2000 اور تقنبہ اے این 132 بھی فضائی مظاہرہ پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :