حکومت نے اسحاق ڈار کو مشترکہ مفادات کونسل سے ہٹادیا ،ْوزیرداخلہ احسن اقبال مفادات کونسل کے رکن مقرر

پیر 13 نومبر 2017 16:25

حکومت نے اسحاق ڈار کو مشترکہ مفادات کونسل سے ہٹادیا ،ْوزیرداخلہ احسن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) حکومت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت خارج کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار گزشتہ کئی روز سے دل کے عارضے کے علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں اور وہ احتساب عدالت میں اپنے خلاف ریفرنس کی سماعت میں بھی پیش نہیں ہورہے جس کے باعث عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث ان کی مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت ختم کردی اور ان کی جگہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو مشترکہ مفادات کونسل کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ احسن اقبال کے پاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا بھی اضافہ چارج ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو ہٹانے کی سفارش کی تھی جس کی صدر مملکت نے منظوری دیدی ہے اور اس کا اطلاق بھی فوری طور پر ہوگا۔وزیر داخلہ احسن اقبال اب اسحاق ڈار کی جگہ مشترکہ مفادات کونسل میں فیڈریشن کے رکن ہوں گے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :