اے پی پی فیصل آباد بیورو کا تعزیتی اجلاس، سنیئر صحافی غلام محی الدین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

پیر 13 نومبر 2017 16:20

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) قومی خبر رساں ادارے اے پی پی فیصل۱ٓباد بیورو کے جرنلسٹ سٹاف کا تعزیتی اجلاس پیر کو مقامی بیورو چیف انجم اعلیٰ رحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میںچیف رپورٹر سید کلیم حیدر ثقلین کاظمی،رائو علی عامر سلطان، عشرت نعمان،شہزاد احمد سلیمی،فاروق سیماب، عبد الرحمن گجر، مرزا جابر بیگ،محمد اقبال اعوان، ۱ٓصف غفار بندیشہ، رانا افتخار احمد،اطہر رئوف، محمد شہباز بھٹہ، فوٹو گرافرز تصور عباس، رانا محمد اعظم سمیت سینئر سپیشل اسسٹنٹ طارق محمود بندیشہ اور نان جرنلسٹ سٹاف ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصل ۱ٓباد کے جواں سال سینئر صحافی غلام محی الدین کی اچانک ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں مرحوم کی تیس سالہ صحافتی خدمات کے ساتھ ساتھ فلا حی، عوامی وسماجی خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔۱ٓخر میں مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :