ْفیصل ۱ٓباد میں پیر کو وکلاء کی احتجاجی ہڑتال،

چنیوٹ کے وکلاء کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

پیر 13 نومبر 2017 15:37

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) پنجاب بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر فیصل ۱ٓباد میں پیر کو وکلاء نے مکمل احتجاجی ہڑتال کی اور عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا جبکہ کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہ ہوا نیز اس موقع پرچنیوٹ کے وکلاء کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہاربھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار کے ترجمان نے چنیوٹ کے وکلاء کے ساتھ ڈ ی پی او کے مبینہ ناروا رویہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ارباب اختیار سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔