تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی بھرتی کیلئے اقدامات شروع

پیر 13 نومبر 2017 15:37

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) سرگودھا ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے علاوہ 6 تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں 50 سے زائد سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی بھرتی کیلئے محکمہ صحت نے اقدامات شروع کردیئے ہیں،ان ڈاکٹرز کی بھرتی ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے علاوہ کوٹ مومن‘ شاہپور‘ سلانوالی‘ بھلوال‘ ساہیوال‘ بھیرہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر میں کی جائیگی ،ڈاکٹرز کی بھرتی ریگولر بنیادوں پر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کیلئے حکومت نے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔