پاکستان، چین، افغانستان کا انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی کے بارے میں نائب وزارتی سطح کا مشاورتی اجلاس

پیر 13 نومبر 2017 15:35

پاکستان، چین، افغانستان کا انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی کے بارے میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی کے بارے میں پاکستان، چین، افغانستان کا نائب وزارتی سطح پر مشاورتی اجلاس بیجنگ میں منعقد ہو ا جس کی مشترکہ صدارت چینی معاون وزیر خارجہ لی ہیولئی ، پاکستان کی خصوصی سیکرٹری تسنیم اسلم اور افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری ایک بیان کے مطابق 7 نومبر 2017ء کو منعقد ہونے والی مشاورت کے دوران بین الاقوامی اور علاقائی انسداد دہشت گردی کی صورتحال اور سہ فریقی انسداد دہشت گردی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔

تینوں اطراف نے اس امر پر اتفاق کیاکہ چین، افغانستان اور پاکستان کو انسداد دہشت گردی تبادلوں اور تعاون میں مزید اضافے، دہشت گردی کے لاحق خطرات سے مل کر نبرد آزما ہونے اور تینوں ممالک کے تحفظ اور علاقائی و استحکام کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :