حکومت پاکستان کا عراق اور ایران میں تباہ کن زلزلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پیر 13 نومبر 2017 15:35

حکومت پاکستان کا عراق اور ایران میں تباہ کن زلزلے کے باعث قیمتی انسانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) حکومت پاکستان نے عراق اور ایران میں تباہ کن زلزلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری تعزیتی بیان کے مطابق عراق اور ایران کے درمیان سرحدی علاقوں میں گزشتہ شب آنے والے زلزلے سے بہت زیادہ تباہی ہوئی۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہماری دعائیں ایرانی اور عراقی بھائیوں کے ساتھ ہیں جو اس المناک آفت میں جاںبحق ہوئے ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعابھی کی۔ بیان میں کہا گیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے ایرانی اور عراقی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :