ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹر عاصم حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات سیاسی نہیں بلکہ نجی نوعیت کی تھی،سید ناصر شاہ

ٹھاکر کی یا کسی اور کی بنائی ہوئی پارٹی سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے، کچھ لوگ اداروں کو بدنام کرنے کے لیے ایسی بات کرتے ہیں انکا لیول ٹھاکر تک کا ہے اوروہ بڑوں کا نام لیکر اپنا قد بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں، وزیراطلاعات سندھ

پیر 13 نومبر 2017 15:24

ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹر عاصم حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات سیاسی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹر عاصم حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات سیاسی نہیں بلکہ نجی نوعیت کی تھی،پیر کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہاکہ ایم کیوایم کے دھڑوں میں اختلافات ہیں۔

پیپلزپارٹی ان کو اپنے لیے خطرہ نہیں سمجھتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹھاکر کی یا کسی اور کی بنائی ہوئی پارٹی سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے، ہمارے ادارے بہت محترم ہیں کچھ لوگ اداروں کو بدنام کرنے کے لیے ایسی بات کرتے ہیں انکا لیول ٹھاکر تک کا ہے اوروہ بڑوں کا نام لیکر اپنا قد بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسی حرکات اداروں کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ممتاز بھٹو سیاسی طور پر کچھ نہیں ہیں۔