وزیراعظم کی نون لیگ کے اجلاس میں شرکت‘ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا شیڈول تبدیل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 13 نومبر 2017 14:35

وزیراعظم کی نون لیگ کے اجلاس میں شرکت‘ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13نومبر۔2017ء) مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی، اجلاس 12 کے بجائے شام 4 بجے ہوگا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور دیگر ممبران بھی شریک ہوں گے۔دورسری جانب حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے حلقہ بندیوں پرآئینی ترمیم کیلئے پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن رہنماو¿ں سے رات گئے فون پر رابطہ کر کے آئینی ترمیم پر بات چیت کی۔

سردارا یاز صادق نے کہا مسئلے کا حل پارلیمنٹ کے ذریعے ممکن بننے میں ہی سب کا فائد ہے، امید ہے سیاسی قوتیں ذمہ داری کا ثبوت دیں گی، رابطوں کے بعد مایوسی کم اور امید بندھی ہے، آج خوشخبری مل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو مسلسل غیرحاضری کی وجہ سے مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے فارغ کردیا گیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی گئی ہے اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی تجویز پر وزیرخزانہ کو رکنیت سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔ اسحاق ڈار کو ہٹانے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جب کہ ان کی جگہ اب وزیرداخلہ احسن اقبال مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔ اسحاق ڈار علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں اور انہیں مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے ہٹایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :