نیب کو شریف برادران کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے تھی۔لطیف کھوسہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 13 نومبر 2017 14:35

نیب کو شریف برادران کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے تھی۔لطیف کھوسہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13نومبر۔2017ء) پیپلزپارٹی کے راہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ نیب کو شریف برادران کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے تھی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان میں دو طرح کے قوانین ہیں، ایک قانون پیپلزپارٹی کے لیے ہے جس میں سب کو جیلوں میں بھیجا جاتا ہے دوسرا قانون وہ ہے جس میں علاج کے لیے سب باہر بھاگ جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وعدہ معاف گواہ جب اپنے بیان سے انحراف کرتا ہے تو اسے جرم کرنے والے کے برابر سزا ملتی ہے۔ شریف برادران کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے تھی۔