حکومت پاکستان اور ڈنمارک میں دوہری شہریت کی اجازت دینے کا معاہدے

پیر 13 نومبر 2017 15:20

حکومت پاکستان اور ڈنمارک میں دوہری شہریت کی اجازت دینے کا معاہدے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) وفاقی محتسب کی مداخلت پر حکومت پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوہری شہریت کی اجازت دینے کے حوالے سے معاہدے سے ڈنمارک میں مقیم 30ہزار پاکستانیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس معاہدے کے نتیجہ میں ڈنمارک میں مقیم پاکستانی شہریوں کو پاکستان آنے جانے میں سہولت ملے گی جبکہ انہیں پاکستان کی شہریت منسوخ کئے بغیر ڈنمارک کی شہریت حاصل کرنے کی اجازت ہو گی۔

ڈنمارک میں مقیم پاکستانیوں نے وفاقی محتسب کے شکایات کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز حافظ احسان احمد کھوکھر کو اپنی مشکلات کے حوالے سے شکایت کی تھی اور ان سے اس شکایت کے حل کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی محتسب شکایت کمشنر برائے اوور سیز پاکستانیز حافظ احسان احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کی ہدایات پر پاکستان نے ڈنمارک کے ساتھ دوہری شہریت کا معاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل پاکستان کا 18ممالک کے ساتھ دوہری شہریت کا معاہدہ ہے جن میں برطانیہ ، امریکا ، فرانس ، اٹلی ، کینیڈا، آسٹریلیا ، سویڈن ، شام ، بیلجیم ، نیوزی لینڈ، ہا لینڈ، آئر لینڈ، بحرین ، مصر، آئیس لینڈ، فن لینڈ اور سوئزرلینڈ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :