لاہور ہائیکورٹ، رہائشی علاقے میں سی آئی اے سنٹر کی تعمیر کیخلاف درخواست پر محکمہ ماحولیات سے جواب طلب

پیر 13 نومبر 2017 15:11

لاہور ہائیکورٹ، رہائشی علاقے میں سی آئی اے سنٹر کی تعمیر کیخلاف درخواست ..
لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے لاہور کے رہائشی علاقے میں سی آئی اے سنٹر کی تعمیر کیخلاف درخواست پر محکمہ ماحولیات سے جواب طلب کر لیا، درخواستگزاروں کے وکیل تفضل رضوی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ لاہور کے ربانی روڈ پر سی آئی اے سنٹر کو غیر قانونی طور پرتعمیر کیاجا رہاہے،سی آئی اے سنٹر کی تعمیر سے مقامی رہائشیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں،انہوں نے استدعا کی کہ حکومت کو سی آئی اے سنٹر کی تعمیر روکنے کا حکم دیا جائے،ضلعی حکومت کے وکیل نے کہا کہ سی آئی اے سینٹر کواین او سی سے استثنیٰ حاصل ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ استثنیٰ کی قانونی حیثیت سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جائے،عدالت نے سی آئی اے سنٹر کی تعمیر کیخلاف درخواست پر محکمہ ماحولیات سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت نومبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔