پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواست پر فریقین 13دسمبر کو حتمی بحث کیلئے لاہور ہائیکورٹ طلب

پیر 13 نومبر 2017 15:11

پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواست پر فریقین 13دسمبر کو ..
لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا،دوران سماعت حکومت پنجاب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہومیو پیتھک، ڈینٹل ٹیکنیشن اور حکیموں کے مطب خانوں پر چھاپے مار کر ممنوعہ طبی و سرجیکل آلات برآمد کئے گئے جو کہ ڈاکٹر یا سرجن ہی استعمال کرنے کے پابند ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جن کلینکس اور مطب خانوں پر چھاپے مارے گئے انہیں جواب داخل کرانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے، درخواست گزاروں کے وکیل احمد قیوم نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ہومیو پیتھک کلینکس، طب خانوں اور ڈینٹل ٹیکنیشن کے کلینکس کو سیل کر رہا ہے جس پرعدالت نے درخواست گزاروں کو ہیلتھ کئیر کمیشن کے سامنے پیش ہو کر جواب داخل کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو 13دسمبر کوحتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔