لاہور ہائیکورٹ،64 شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کیلئے درخواست پر فریقین بحث کیلئے طلب

پیر 13 نومبر 2017 15:11

لاہور ہائیکورٹ،64 شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کیلئے درخواست ..
لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نی64 سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کر لیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت درخواست گزاربیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ64 سیاستدانوں اور معروف شخصیات نے 400 ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ غیر سرکاری افراد کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع نہیں کیا جا سکتاجس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کو 7 دسمبرکومزید بحث کیلئے طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :