سسرالیوں کا دوسری شادی پر داماد پر وحشیانہ تشدد ، منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھادیا، آدھی مونچھ اور بھویں بھی کاٹ دیں

پیر 13 نومبر 2017 15:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) لاہور کے علاقے غازی آباد میں سسرالیوں نے دوسری شادی پر داماد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا تے ہوئے منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھادیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے غازی آباد کے رہائشی دلاور کی 3 ماہ قبل نسرین بی بی سے شادی ہوئی تھی لیکن دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر دلاور دوسری شادی کرنے جارہا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری شادی کے معاملے پر خاتون نسرین بی بی کے بھائیوں نے مذاکرات کے بہانے دلاور کو گھر بلایا اورنجی اسکول میں یرغمال بنائے رکھا۔ دلاور کے سالوں نے اس کو کرسی پر باندھ کر تشدد کیا، آدھا سر مونڈھ دیا اور دوران تشدد دلاور کی آدھی مونچھ اور بھویں بھی کاٹ دیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے تشدد کے بعد دلاور کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھایا اور گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کر محلے کا چکر لگواتے رہے۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیاہے، مقدمے میں حبس بیجا، تشدد اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :