لاہور ہائیکورٹ کا نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب

پیر 13 نومبر 2017 15:07

لاہور ہائیکورٹ کا  نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست پر وفاق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے صدر (ن) لیگ نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب کرلیا۔سوموار کے روز لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کے لئے دائر درخواست پرسماعت ہوئی ۔ وفاقی حکومت نے اپنا جواب داخل کروانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے وفاق کو 7 دسمبر تک اپنا جواب داخل کروانے کی مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے عدالت سے نوازشریف سے سرکا خطاب واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ برطانیہ نے پاکستان کی پچاس سالہ تقریبات کے موقع پرسابق وزیر اعظم نواز شریف کو سرکا خطاب دیا۔ سابق وزیراعظم نے سر کا خطاب وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کیا۔ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں نوازشریف کو نااہل قراردیا ہے ۔ اس فیصلے کی روشنی میں نوازشریف سر کے خطاب کے اہل نہیں رہے۔درخواست میں مقف اختیارکیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیرسر کا خطاب پاکستانی آئین کیآرٹیکل دو اے اور دو سو انچاس کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ نواز شریف سر کے خطاب کے اہل نہیں ہیں اور عدالت نوازشریف سے سر کا خطاب واپس لینے کے احکامات جاری کرے۔