علامہ شبلی نعمانی کی 103ویںبرسی 18نومبر کو منائی جائے گی

پیر 13 نومبر 2017 14:58

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء)اردو ، فارسی ، عربی ، ہندی ، ترکی زبانوں کے نامور شاعر علامہ شبلی نعمانی کی 103ویںبرسی 18نومبر بروزہفتہ کو منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

علامہ شبلی نعمانی کاشمار برصغیر پاک و ہند کے نامور و قابل احترام عالم صاحبان میں ہوتاتھا علامہ شبلی نعمانی جنہیں مختلف زبانوں پر عبورحاصل تھا اپنا مطمع نظر بآسانی لوگوں تک پہنچانے کافریضہ سرانجام دیتے رہے۔ مرحوم کی برسی کے موقع پر مختلف شہروں میں اہل قلم حضرات کی جانب سے خصوصی تقریبات کاانعقاد کیاجائیگا جن میں علامہ شبلی نعمانی کی علمی ، ادبی ، ملکی ، قومی و ملی خدمات کو شاندار الفا ظ میں خراج عقیدت پیش کیاجائیگا۔