سرگودھا‘دربار پر چار خواتین سمیت 20افراد کے مقدمہ قتل کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی گئی

پیر 13 نومبر 2017 14:45

سرگودھا‘دربار پر چار خواتین سمیت 20افراد کے مقدمہ قتل کی سماعت 27 نومبر ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) سرگودھامیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نواحی چک95شمالی میں دربار پر چار خواتین سمیت 20افراد کے مقدمہ قتل کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت کے جج طارق سلیم زرغام نے رواں سال یکم اپریل کو سرگودھا کے نواحی گاؤں 95شمالی میں 4خواتین سمیت 20افراد کے قتل پر درج مقدمہ کی سماعت کر رہے ہیں۔مقدمہ قتل میں گرفتار مرکزی ملزم عبدالوحید اور کے ساتھی ملزمان کاشف،آصف،ظفر کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جاہیں گئے۔

متعلقہ عنوان :