الیکشن کمیشن کا رائے حسن نواز کی جانب سے جواب جمع نہ کر انے پر سخت برہمی کا اظہار

چیف الیکشن کمشنر نے کل تک جواب داخل کرانے کی مہلت دیدی

پیر 13 نومبر 2017 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے ساہیوال سے نااہل ہونے والے رکن رائے حسن نواز کی جانب سے جواب جمع نہ کر انے پر سخت برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کل منگل تک جواب داخل کرانے کی مہلت دیدی ۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کمیشن کے بینچ نے تحریک انصاف کے نااہل ہونے والے رکن رائے حسن نواز کے خلاف درخواست کی مزید سماعت کی۔

سماعت شروع ہوئی تو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے رائے حسن نواز کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سماعت پر بھی آپ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی ہم پہلے بھی کئی بار آپ کو موقع دے چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے منگل تک رائے حسن نواز کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی۔