آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری،

منگلا ڈیم میں پانیکی موجودہ سطح 1164.25 فٹ، تربیلا میں 1467.38 فٹ ہو گئی دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد5300 کیوسک، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 25900 کیوسک رہ گئی

پیر 13 نومبر 2017 14:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد شمار جاری کردیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد25900کیوسک اور اخراج 50000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد3200 کیوسک اور اخراج3200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد5300 کیوسک اور اخراج45000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7200 کیوسک اور اخراج 3000 کیوسک ہے۔

منگلا ڈیم پانی کاکم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1164.25 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ2.569 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

چشمہ کے مقام پر کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.10 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.118 ملین ایکڑ فٹ۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1467.38 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ2.114 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جناح بیراج میں پانی کی آمد59500 کیوسک اور اخراج 53500 کیوسک، چشمہ بیراج میںپانی کی آمد52600 کیوسک اوراخراج 47000 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 45100 کیوسک اور اخراج40600 کیوسک، پنجند کے مقام پر پانی کی آمد4000 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 37300 کیوسک اور اخراج 31000 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 30900کیوسک اور اخراج 5800کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :