پولیو سے متاثرہ باڈی بلڈر نوید بٹ نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

نوید بٹ نے لاس ویگاس میں ہونے والے نیچرل مسٹر اولمپیا میں سلور میڈل جیت لیا

پیر 13 نومبر 2017 14:19

لاس ویگاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) پولیو سے متاثرہ باڈی بلڈر نوید بٹ نے پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ نوید بٹ نے نیچرل مسٹر اولمپیا میں سلور میڈل جیت لیا ہے۔امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والے نیچرل مسٹر اولمپیا میں نوید بٹ نے اس مرتبہ سلور میڈل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل نوید بٹ تین مرتبہ گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

نوید بٹ کا کہنا تھا کہ وہ نامساعد حالات میں ٹریننگ کر کے امریکا گئے۔ انہوں نے سفری اخراجات کے لیے ادھار رقم لی تھی۔نوید بٹ نے فزیکلی چیلجنڈ کلاس میں سلور میڈل جیتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چوتھی مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے کی خواہش پوری نہ ہو سکی لیکن وہ سلور میڈل جیتنے پر بھی بہت خوش ہیں۔ نوید بٹ نے اپنا میڈل پاکستان آرمی کے نام کردیا۔

متعلقہ عنوان :