نوجوان فنی تعلیم پر توجہ دیں تاکہ وہ روزگار کے ساتھ ملک کا نام بھی روشن کرسکیں‘ محمد اقبال

پیر 13 نومبر 2017 14:16

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) سیکرٹری ٹیکنیکل بورڈمحمداقبال خان نے کہاکہ ٹیکنکل سطح پرمعیاری تعلیم حاصل کرنا وقت کی ضرورت بن چکی ہے، جس سے ضرویات اور روزگار کے مواقع حاصل کرسکتے ہیں۔ ان حیالات کا اظہار انہوں نے نائس کالج چارسدہ میں صوبہ میں پوزیشن ہولڈر طلباء میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

محمد اقبال کا کہنا تھا کہ ٹیکنکل تعلیم حاصل کرنے والے کو ہر جگہ روزگار کے مواقع ملنے کیساتھ بے روزگاری میں کافی حد تک کمی نمایاں نظرآئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے نوجوانوں کوسنوارنے اورکامیابی میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔انہوں نے نوجوانوںسے اپیل کی کہ فنی تعلیم پر توجہ دیں تاکہ ملک کے اندراورملک سے باہر روزگار کے ذریعے اپنے گھرکا بوجھ کم کریں اور ملک کا نام بھی روشن کریں۔

متعلقہ عنوان :